(ویب ڈیسک) عمران خان کا گرفتاری کی صورت میں ریکارڈ کیا گیا بیان سامنے آگیا ,عمران خان کی گرفتاری کی فوری بعدسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام تیزی سےگردش کر رہا ہے۔
جس میں عمران خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب یہ ویڈیو پیغام جاری کیا جائے گا تو وہ لازمی طور پر گرفتار ہوچکے ہوں گے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو ہمارے بنیادی حقوق ہیں وہ اور جمہوریت دفن ہوچکی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد آپ سے بات کا موقع نہ ملے, کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عوام مجھے 50 سال سے جانتی ہے, کبھی نہ آئین توڑا, نہ کوئی قانون توڑا, ہمیشہ کوشش کی کہ اپنی تمام جدوجہد آئین اور قانون میں رہ کر کروں ۔
میری گرفتاری اس لئے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ میں حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹ جاؤں، یہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ، امپورٹڈ حکومت کو میں تسلیم کرلوں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کیلئے، حقیقی آزادی کیلئے سب کو نکلنا پڑے گا، کسی قوم کو آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی، جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ سب اپنے حقوق کیلئے نکلیں۔
دوسری جانب تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو پیغام نیا نہیں بلکہ پرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ میری فوج ، میرا پاکستان ہے،وارنٹ ہے توجیل جانے کو تیار ہوں:عمران خان