(ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیٖغام جاری کر دیا ہے۔سابق وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ میں اپنے خاندان کے ایک خاص ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کیلئے میں میسر نہیں ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنے کیلئے 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رینجرز کی جانب سے اسلام آباد میں نیب کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ دفتر بائیومیٹرک کروانے کیلئے روانہ ہوئے تو راستے میں رینجرز کی جانب سے ان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری میں نیب حکام بھی رینجرز کے ہمراہ موجود تھے اور ان کے پاس سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے وارنٹ موجود تھے۔