زیادہ بہتر ہے عمران خان کو بحالی مرکز میں رکھ کر علاج اور تفتیش کی جائے: رانا ثنااللہ

May 09, 2023 | 17:30:PM
زیادہ بہتر ہے عمران خان کو بحالی مرکز میں رکھ کر علاج اور تفتیش کی جائے: رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی، زیادہ بہتر ہے عمران خان کو بحالی مرکز میں رکھ کر علاج اور تفتیش کی جائے، شہزاد اکبر کو واپس لایا جائے گا، حکومت تعاون کرے گی۔

 وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کی مالیت 5 سے 7 ارب روپے ہے، سپریم کورٹ نے بیرون ملک سے رقم آنے کا نوٹس نہیں لیا، شہزاد اکبر نے بروکری کرانے کے 2 ارب روپے لیے، عمران خان نے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پراپرٹی کی رجسٹری اور انتقال کے ثبوت موجود ہیں، چوری کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ایڈجسٹ ہو رہا تھا تو کوئی پوچھ ہی لیتا، عمران خان کی گرفتاری میں مزاحمت کی کوشش کی گئی، توشہ خانہ سے تحائف چوری کر کے بیرون ملک اونے پونے داموں بیچے گئے، فرح گوگی نے بینکنگ چینل سے 12 ارب روپے باہر بھجوائے۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں چیئرمین نیب کو یرغمال بنایا ہوا تھا، القادر ٹرسٹ میں کرپشن کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔