عمران خان کی گرفتاری پر بہن عظمیٰ خان نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس پر ان کی بہنیں بھی لاہور زمان پارک پہنچ گئی ہیں ، اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے،کیونکہ گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ ضروری ہوتا ہے ۔