گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ،قیمت میں یک مشت بڑا اضافہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان میں آئے روز گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن اب اچانک سے ایم جی نے اپنی گاڑی ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں دوسری باری اضافہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم جی پاکستان نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں مجموعی طور پر6 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور کمپنی کی جانب سے ایچ ایس اینسن کی قیمت میں پانچ ماہ کے عرصے میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گاڑی کی قیمت88 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
MG price increased prices for the second time in five months
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) May 9, 2023
Price raised by 6 lac rupees to 8.8 million rupees
The price was 7 million rupees when they launched local assembled HS variant in December https://t.co/W7wxmLYmKX pic.twitter.com/4LCjZE7BLj
ایم جی کی جانب سے اس بارے کوئی باقائدہ نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ، البتہ سینئر صحافی فصیح ملنگی نے یہ خبر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہے ، واضح رہے کہ 20 فروری کو کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ کیا تھا جس سے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں یک مشت 12 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اب اس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے اضافے کی خبریں سامنے آ ئی ہیں، اس طرح 5 ماہ میں گاڑی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔