گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ،قیمت میں یک مشت بڑا اضافہ کر دیا گیا

May 09, 2023 | 19:10:PM

(24نیوز) پاکستان میں آئے روز گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن اب اچانک سے ایم جی نے اپنی گاڑی ایچ ایس ایسنس  کی قیمت میں دوسری باری  اضافہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایم جی پاکستان نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں مجموعی طور پر6 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور کمپنی کی جانب سے ایچ ایس اینسن کی قیمت میں پانچ ماہ کے عرصے میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، جس  کے بعد گاڑی کی قیمت88 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 

ایم جی کی جانب سے اس بارے کوئی باقائدہ نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ، البتہ  سینئر صحافی فصیح ملنگی نے یہ خبر  اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہے ، واضح رہے کہ 20 فروری کو کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ کیا تھا جس سے ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں یک مشت 12 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اب اس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے اضافے کی خبریں سامنے آ ئی ہیں، اس طرح 5 ماہ میں گاڑی کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزیدخبریں