(24 نیوز ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 2دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے سی پی اؤز ،کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی ہیں ،ہر قسم کے جلوس ،ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔