پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ، کراچی میں ڈی ایس پی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) شہر شہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سےاحتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران عمران خان کے حامیوں کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کا شاہراہ فیصل کراچی کے مقام پر احتجاج جاری ہے ، اس دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراوکیا گیا ،
پتھراو کی زد میں آکر ڈی ایس پی محمود آباد زخمی ہوگئے ، ڈی ایس پی اعجاز کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ، ڈی ایس پی محمود آباد کے سر پر پتھر لگاجس کے باعث ان کے سر سے خون بہنے لگا، جناح ہسپتال عملےنے ابتدائی مدد کے بعد ان کی مرہم پٹی کر دی ہے ۔