(24 نیوز) ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کل ( 10 مئی بروزبدھ) ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز بندرہیں گے، پرائیویٹ اسکول ریگولرکلاسز شیڈول کاآئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔
کاشف مرزا نے طلبا، اساتذہ، اسٹاف اور والدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پر امن اور احتیاط اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
بیکن ہاوس سکول نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کو کل ( 10 مئی) کی چھٹی دے دی۔ سٹی سکول، السید سکول سسٹم گرین ٹاون نے بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 10 مئی کی چھٹی دے دی۔ یونیک گروپ آف انسٹیوشن کی بھی تمام برانچز کل بند رہے گی۔
لاہور امریکن لائسٹف سکول کی تمام برانچز کل بند رہیں گی۔