(24 نیوز)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کی کال کے باوجود کئی شہروں میں احتجاج نہیں کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پہ قبضہ کرنے کی دھمکی دینے والے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور گھر سے ہی نہ نکلے، جبکہ کئی اضلاع میں کال دینے کے باوجود احتجاج نہیں ہوا۔
جنوبی اضلاع میں کوئی احتجاج نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر کال دینے کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب صرف 60 سے 70 افراد نے علامتی احتجاج کیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ڈیرہ ڈویثرن میں کہیں احتجاج نہیں ہوا، شمالی جنوبی وزیرستان ٹانک،ڈیرہ ،لکی مروت اور بنوں میں بھی کہیں احتجاج نہیں ہوا۔