پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

May 09, 2023 | 21:18:PM
پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے گرفتاری کے ڈر سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا حکم  آ گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کا خوف  ستانے لگا ہے , جس پر انہوں نے 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ پولیس کو گرفتار کرنے سے روکاجائے ، عدالت نے فواد چودھری، سیف اللہ نیازی، فیصل چودھری کی گرفتاری روکنے کا حکم  دے دیا ہے، نعیم حیدر، علی بخاری کی گرفتاری سے بھی روکنے کا حکم  دیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے ہیں۔