پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج، رانا ثنااللہ نے وارننگ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور جگہ جگہ توڑ پھوڑ کے واقعات سامنے آنے پر وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس ہو گی،قانونی معاملے میں غیرقانونی اور فسادی طرزِ عمل برداشت نہیں کریں گے ،سرکاری ونجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا مزید کہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ شرپسندوں ، غنڈہ گردوں کو قانون کے مطابق ڈیل کریں ، عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، سیاسی دہشت گردوں ، غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔