شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی نہایت تکلیف دہ تھی،لواحقین کا سانحہ 9 مئی پر اظہار خیال

May 09, 2024 | 00:24:AM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے مگر شہداکے لواحقین آج بھی دکھی ہیں،سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہداکے لواحقین نے نم آنکھوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شہید میجر ہلال احمد کے بیٹے کاکہناتھا کہ 9 مئی کو جس طرح مخصوص لوگوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی وہ نہیں کرنا چاہئے تھا،9 مئی کو شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جو ناقابل برداشت تھا،شہید کے بیٹے کا کہناتھا کہ 9 مئی کو جس طرح فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ بہت غلط تھا،میرے والد نے ملک و قوم کیلئے قربانی دی تھی مگر کچھ مخصوص لوگوں نے ان کی قربانیوں کو رائیگاں جانے دیا،ان کاکہناتھا کہ جس طرح میرے والد اور دوسرے شہیدوں کا مذاق اڑایا گیا اسکو میں کبھی معاف نہیں کروں گا،شہید میجر ہلال احمد کے بیٹے نے کہاکہ 9 مئی کو شرپسندوں نے فوجی عمارتوں پر اس طرح حملہ کیا جیسے دشمنوں کی عمارتوں پر حملہ کیا جاتا ہے، میرے والد اس دھرتی کے محافظ تھے، انکی قربانیوں کا اس طرح مذاق اڑانا بالکل بھی جائز نہیں ہے۔
کیپٹن حافظ اسلام شہیدکی بیٹی نے سانحہ 9 مئی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا،ہمارے شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، کیا شہداکی قربانیاں رائیگاں چلی گئیں؟، شہید کی بیٹی کاکہناتھا کہ میرے بابا نے اپنے وطن کیلئے قربانی دی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے، میرے بابا نے ان لوگوں کیلئے قربانی دی تھی جو انکا مذاق اڑا رہے ہیں، میں انکو کبھی معاف نہیں کروں گی ،میں پاک فوج میں بھرتی ہو کر اپنے بابا کا نام روشن کروں گی۔
لانس نائیک امداد علی شہید کے والد نے آج کے دن کے حوالے سے کہاکہ ہمارا بیٹا اس ملک کیلئے شہید ہوا، مجھے اس کی شہادت پر بہت فخر ہے، 9 مئی کو یادگار شہداپر جو حملہ ہوا میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میں اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھے انہیں سخت سزا دی جائے۔
نائب صوبیدار محمد ندیم شہیدکی بیٹی نے کہاکہ کیا میرے بابا نے اس ملک کیلئے قربانی اس لیے دی تھی کہ انکی تصویریں جلائی جائیں؟شہداکے لواحقین کیلئے ان کے پیاروں کی یادگاروں کی بے حرمتی دیکھنا نہایت تکلیف دہ تھا۔

مزیدخبریں