9 مئی کو سیکورٹی اداروں اور سرکاری املاک کو جو نقصان ہوا،وہ قابل مذمت فعل تھا ، جعفر مندوخیل

May 09, 2024 | 08:48:AM

(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ  بدقسمتی سے پچھلے سال 9 مئی کو سیکورٹی اداروں پر حملہ اور سرکاری املاک کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ قابل مذمت فعل تھا.

تفصیلات کے مطابق  گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں، جس طرح تمام ملکی ادارے ہمارے اپنے قومی ادارے ہیں اسی طرح تمام قومی تنصیبات بھی ہمارے مشترک اثاثے ہیں.

گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ  عوام کے جان ومال کا تحفظ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے افواج پاکستان سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال 9 مئی کو سیکورٹی اداروں پر حملہ اور سرکاری املاک کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ قابل مذمت فعل تھا.

یہ بھی پڑھیں:جمعیت علماء اسلام (ف) آج پشاور میں پاور شو کرے گی

 گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ  اس سلسلے میں مستقبل میں بھی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہمیں حکومتی سطح پر ٹھوس حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہیی،سردست بدامنی اور فکری انتشار سے بچنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی اور قومی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں