(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آج پشاور میں پاور شو کرے گی۔
سیکرٹری اطلاعات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے، آج ہونے والے اجتماع میں صوبے بھر سے ورکرز شریک ہوں گے,مولانا فضل الرحمان نے آج کے جلسے کو عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح اسمبلیاں بیچی گئی ہیں، موجودہ ایوان عوام کا نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے آج عوامی رد عمل بھی دیکھیں گے۔