(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں جاری ہے، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی کے واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر اور شیری رحمان جبکہ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو باضابطہ طور پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کی منظوری کا امکان ہے، کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزارت قانون کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وائٹ پیپر اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے کنونشن سینٹر میں خصوصی تقریب ہوگی جس میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان بھرپور شرکت کریں گے۔