حج آپریشن کا آغاز، پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد)پاکستان میں حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، پی آئی اے کی لاہور سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئےروانہ ہو گئی۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق پرواز2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی،پرواز کو صبح 8بجکر 35منٹ پہ مدینہ روانہ ہونا تھا،بریفنگ ایریا میں آگ لگنے کی وجہ سے پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بھی پہلی حج پرواز آج صبح روانہ ہونی تھی تاہم امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ لگنے کے باعث اس پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی پیاز کے آتے ہی پیاز کی قیمتوں میں کمی
لاہور ائیر پورٹ پر آگ لگنےسےقبل تقریباً150عازمین کی امیگریشن ہوچکی تھی،ذرائع کے مطابق 180عازمین حج کی امیگریشن کاعمل ڈومیسٹک لاؤنج سےمکمل کیاگیا۔
لاہور ایئرپورٹ بریفنگ ایریامیں آگ لگنے پر انٹرنیشنل لاونج میں امیگریشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 5گھنٹے کیلئےبندکردیاگیا،جس کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس کے مطابق سہ پہرساڑھے3بجےتک تمام بین الاقوامی پروازوں منسوخ کردی گئی۔
لاہور سے جانے اورآنیوالی 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں،دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کا طیارہ خالی واپس روانہ ہوگئی ، ائیرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ امیگریشن کاعمل نہ مکمل،طیارہ مسافروں کولیےبغیردوحہ چلاگیا،ایف آئی اےٹیکنیِکل ٹیم سسٹم کی بحالی کاکام شروع کردیاہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ امیگریشن سسٹم بحال ہونےپرفلائٹ آپریشن بھی بحال کردیاجائیگا جبکہ لاہور ایئرپورٹ ڈومیسٹک اور کارگو پروازوں کیلئےکھلا رہے گا۔
یاد رہے کہ کراچی سے رات گئے،2پروازیں 330 عازمین حج کو لے مدینہ منورہ روانہ ہوئیں،روٹ ٹو مکہ کے تحت کراچی سے 16281 عازمین حج جائیں گے،سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔