سانحہ 9مئی:لاہور پولیس تاحال 7 ہزار 772 نامعلوم ملزموں کی شناخت نہ کر سکی

سانحہ 9 مئی کو سال مکمل،تفتیش کہاں تک پہنچی اور کتنے ملزمان گرفتار؟رپورٹ سامنے آگئی

May 09, 2024 | 11:56:AM

 (عرفان ملک)سانحہ 9مئی کو ایک سال مکمل ہو گیا ،لاہور پولیس تاحال 7 ہزار 772 نامعلوم ملزموں  کی تاحال شناخت تک نہ کر سکی۔
سانحہ 9مئی میں جناح ہاؤس حملے سمیت دہشت گردی کے چودہ مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق دہشت گردی کے 14 مقدمات میں نامزد ملزمان کی تعداد 1061 تھی۔  نامزد ملزمان میں سے 1058 کو گرفتار کیا گیا ،2نامزد ملزمان کی گرفتاری زیر التوارہی ،جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 7 ہزار 772 افراد کو نامعلوم ملزمان قرار دیا گیا۔جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں 558 ملزمان نامزد ہوئےمرکزی مقدمے کے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، 1500نامعلوم ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:   پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال
 پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہاؤس حملے 64 ملزمان پاک فوج کے حوالے کئے گئے، چالان دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں جمع کروایا گیا ۔عدالت نے ملزمان کو 15 مئی کے سمن جاری کر دئیے۔ عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ82 نامزدملزمان کیخلاف درج ہوا ، ۔78ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی ، 80 کاچالان کیا گیا ۔عسکری ٹاور حملہ کیس کا ٹرائل جاری ، 18 مئی کیلئے ملزمان کو سمن جاری کیے گئے
تھانہ شادمان حملہ کیس میں نامزد 48 ملزمان گرفتار ہوئے،14ملزمان ڈسچارج کر دئیے گئے ، 34 کا چالان کیا گیا،مقدمے کا ٹرائل جاری ہے ، 9 ملزمان کو چارج فریم کردیا گیا۔
 واضح رہے کہ آج کے دن  ایک  جماعت کے کارکنوں  نے اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی آڑ میں لاہور میں جناح  ہاؤس کو جلا ڈالا،  عسکری تنصیبات پر حملے کیے  جی ایچ کیو کے اوپر حملہ کیا، شہدا کی بے حرمتی کی۔

مزیدخبریں