برازیل میں بارشوں نے تباہی مچا دی،100افرادہلاک، 128 لاپتہ

سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متعدد پل ٹوٹ گئے ،  ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد بے گھر ، زمینی رابطہ معطل

May 09, 2024 | 14:18:PM

This browser does not support the video element.

 (24 نیوز)برازیل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےاموات کی تعداد 100 اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 128 ہو گئی۔

برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں ،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 100 ہوگئی، 128 افراد لاپتہ ہیں،سڑکیں تباہ ہوگئیں، متعدد پل ٹوٹ گئے جبکہ  ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

 اس کے علاوہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا، پورٹو الیگرے شہر کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا، شہر کے ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم میں پانی بھر گیا، جہاز اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے

خیال رہے کہ جنوبی ریاست ریو گراندے دوسل کے بعض علاقوں میں اپریل کے آخر سے 500 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ بارشیں ہو چکی ہیں،شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر سیلاب آنے، مٹی کے تودے پھسلنے اور ایک ڈیم کے جزوی طور پر منہدم ہونے سمیت ریاست بھر کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں