وکلاء تنظیموں کا کل صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وکلاء تنظیموں نے کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں کل ارجنٹ کیسز کے بعد ہڑتال ہو گی،ہائیکورٹ بار میں کل ہڑتال اور جنرل ہاؤس اجلاس ہوگا ، ہائیکورٹ بار سے جی پی او چوک تک کل پھر ریلی نکالی جائے گی، متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔
یاد رہے کہ 8 مئی کی دوپہر ایک بجے کے قریب عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی تھی،مطالبات کی منظوری کے لیے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔