دانیہ کا عامر لیاقت کے نادرا ریکارڈ میں نام ہی نہیں، اصل حق دار بچے ہی ہیں: بشریٰ اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نامور پاکستانی ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت کے بچوں کی وکیل اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ دانیہ نامی عورت کا عامر لیاقت کے نادرا ریکارڈ میں نام ہی نہیں ہے، جائیداد کے اصل حق دار ان کے بچے ہی ہیں۔
معروف ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت کی ملکیت کے تنازعے پر عامر لیاقت کے بچوں کی وکیل اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ نامی عورت کا عامر لیاقت کے نادرا ریکارڈ میں نام ہی نہیں، عامر لیاقت کی ملکیت کا حصے دار اس کا بیٹا اور بیٹی ہیں، دانیہ نے کوئی کیس دائر نہیں کیا صرف جھوٹا پروپیگینڈا ہے، سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے خبریں چلائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضاء علی نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟
بشریٰ اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے کیس میں یوٹیوبر کے گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیے ہیں، عامر لیاقت کے پاس ملکیت بچی ہی کیا تھی، عامر لیاقت کا کیس انصاف ملنے تک لڑتی رہوں گی، ملکیت میں حصے داری سے متعلق کوئی کیس نہیں کیا گیا۔
بشریٰ اقبال نے واضح الفاظ میں کہا کہ عامر لیاقت کے ورثاء میں احمد عامر اور دعا عامر ہی ہیں۔