شبلی فراز سے امریکی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلرکرسٹوفر جے براؤن نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان کا معاشی اورسیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں،ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈائیلاگ بہت ضروری ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،پی ٹی آئی بطور جماعت تشدد اور فساد کو رد کرتی ہے،پاکستان ایک عظیم ملک ، عوام غیور ہیں۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہاکہ ملک کی زیادہ تر آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے انکو ترقی کے مرکزی دھارے میں لیکر آنا ہے ، پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،قانون سازی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کیلئے ترجیحات کو واضح کرنا ہوگا۔ ان کاکہناتھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی و معاشی استحکام ہے،صحت اور تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی ،مختلف شعبوں میں اصلاحات لانا ہونگی ،پاور سیکٹر اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ز میں اصلاحات لازمی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی گرفتار،پھر کیا ہوا؟جانیے