آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

May 09, 2024 | 19:03:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صبح (جمعہ کے روز) اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم اور وزیرستان میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالے صارفین پر کڑی شرائط عائد

صوبہ پنجاب میں مری،گلیات ،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب،نورپور تھل،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ اورنارووال میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ فیصل آباد ،ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، خانیوال، لیہ اور بہاولپور میں بعض مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی امید ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور بعداز دوپہر تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات کے دوران کوئٹہ، قلات، مستونگ، زیارت،  قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسی خیل، بارکھان اورژوب میں چند مقامات پرآندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،  تا ہم شام یا رات میں جیکب آباد،سکھر،کشموراورگردونواح میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج کے درجہ حرارت:

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد ،موہنجوداڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ پڈعیدن خیرپور،لاڑکانہ، سکھر ، روہڑی میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں