قائداعظم کی یادگار پر حملہ کرنیوالی سیاسی نہیں دہشتگرد جماعت تھی، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، پچھلے سال 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا ،نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ،جب قائداعظم کی یادگار پر حملہ کیا گیا ، راکھ کا ڈھیر بنایا گیا ، قائداعظم کی یادگار پر حملے کیلئے کتنا ظالم دل چاہے ہوگا ،آج دیکھ لیا دہشت گردوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا ، سیاہ حرکت کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی ، سمجھتی ہوں دہشت گرد جماعت تھی جس نے منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا ۔
جناح ہاؤس لاہور میں شہدا کے لواحقین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ قائد اعظم کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، 9 مئی کو حملہ کرنے والوں کو چھوڑنے والی میں کون ہوتی ہوں ، آپ کہتے تھے آپ شامل نہیں ، آپ کے رشتے داروں کو باہر دیکھا گیا ، تین چار ماہ پلاننگ کی گئی ، دہشت گردوں سے تربیت دلوائی گئی ، دہشت گرد بھی وہ نہیں کرسکے جو انہوں نے پچھلے سال کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شہدا کی فیملیوں سے ملکر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں ،عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ حملہ کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملتی ، حملہ کرنے والوں کو ضمانت کیوں مل جاتی ہے ، ہم سے کہا جاتا ہے کہ ان سے بات کرو ، کیوں بات کروں ،وہ دہشت گرد ہیں دہشت گرد سے بات نہیں ہوتی ،کیا شہدا سے انہوں نے معافی مانگی کہ ہمیں معاف کردو ، ہم سے بہت بڑا جرم ہوگیا ہے ، مریم نواز نے کہاکہ کوئی شرمندگی ہوتی ہے ، کوئی ملال ہوتا ہے ، آپ نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں ، یہ کوئی چھوٹا جرم نہیں اسکی سزا مل کر رہے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: ریحانہ ڈار نے رہائی کے بعد اہم بیان داغ دیا