شگفتہ اعجاز نے دوسری بار محبت کا اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری بار محبت کا اعتراف کرتے ہوئے دوسری شادی سے متعلق تحفظات بھی آشکار کر دیئے ۔
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے محبت، شادی اور کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، انہوں نےاعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے کیوں کہ وہ 2 بیٹیوں کی ماں تھیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے،اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے پیشکش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیشکش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں،ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھی کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس سے شادی کی۔ادکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈرامہ ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی ؛سانحہ 9 مئی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور