آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

May 09, 2024 | 23:34:PM

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام نے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام مائیکل ایرک کوریلا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی کے امور بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امن دینے کے نام پر قبائل کو تباہ و برباد کردیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں مشترکہ تربیت کے نئے مواقع اور رابطوں کے فروغ پر بات چیت کی گئی، امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

مزیدخبریں