(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ 9مئی کو ایک سال پورا ہوگیا ،اگر آپ ثابت کرلیں کہ ہم نے گناہ کیا تو ہم معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں،میری طاقت عوام ہے مجھے دھمکیاں نہ دی جائیں کہ گورنر راج لگائیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ 9 مئی سے پہلے کہا تھا کہ یہ لوگ میری پارٹی کو ختم کریں گے،میں 9 مئی سے پہلے والا ہوں،اگر میں نے منہ کھولا تو تم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے لاکھوں لوگوں پر پرچے کاٹے گئے ،9مئی کو ایک سال پورا ہوگیا ،اگر آپ ثابت کرلیں کہ ہم نے گناہ کیا تو ہم معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں،ہم کرسی والے نہیں نظریے والے ہیں ،معافی دینے والی اللہ کی ذات ہے، ہمیں لیڈر نے سمجھایا ہے کہ معاف کرنے والے بنو،میرے اوپر جعلی پرچہ کاٹنے والے کو کس نے کہا تھا وہ میرا مجرم ہے،9مئی کے شہدا سے معافی کون مانگے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ آﺅ اب آگے بڑھتے ہیں پاکستان کو آگے بڑھاتے ہیں ،میری طاقت عوام ہے مجھے دھمکیاں نہ دی جائیں کہ گورنر راج لگائیں گے ،دھمکیاں انکو دو جنہوںنے حرام کھایا ہے،ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،16 پارٹیوں نے بنڈر بانٹ کرکے اقتدار تقسیم کیا،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے دور میں کاروبار عام تھا،آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ باجوہ کو 6ماہ کی ایکسٹینشن دے دیں عدم اعتماد واپس ہو جائے گی لیکن عمران خان نے انکار کیاجس سے ہماری حکومت چلی گئی ،خٹک صاحب آپکے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ امریکہ کی سازش سے عمران کی حکومت کو ہٹا دیا گیا،عمران خان کو کہا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرو لیکن انہوں نے ابیسلیوٹلی ناٹ کہا تھا،وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ اگر آپ لوگ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو حکومت کو چھوڑ دو۔
ان کامزید کہناتھا کہ 9 مئی کو ہم بھی یوم سیاہ کہتے ہیں لیکن 9 مئی کو یوم سیاہ کس نے بنایا ،9مئی کو میرے لیڈر کو گھسیٹ کر کون لے گیا ،سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ غلط گرفتاری کی ہے،ان کا کہناتھا کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھتے ہیںاگر ہم غلط ہوئے تو مجھے پھانسی لگا دو۔وزیراعلیٰ پختونخوا نے عوامی اجتماع سے کہاکہ عمران خان کی رہائی کیلئے میرا ساتھ دو گے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے مہنگائی؛ روٹی 12 اور نان 17 روپے کا ہو گیا