ٹک ٹاک سے سیکھا اشارہ کام آ گیا۔۔۔مغوی لڑکی بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والا مدد کا اشارہ کام آگیا، پولیس نے اغواکار کی گاڑی روک کرمغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست کینٹکی میں ایک کار میں 16 سالہ مغوی لڑکی کو لے جایا جا رہا تھا، گاڑی کا شیشہ بند ہونے اور اغوا کار کے ڈر سے لڑکی چیخ کر مدد کے لیے کسی کو نہیں بلاسکتی تھی اس لیے اس نے خاموشی سے مدد کے لیے ہاتھ کا اشارہ استعمال کیا۔
لڑکی نے مٹھی کو مخصوص طریقے سے بند کرکے مدد کا اشارہ دینا شروع کیا، یہ طریقہ اس نے ٹک ٹاک سے سیکھا تھا، ٹک ٹاک کی وجہ سے ہاتھ کا یہ اشارہ دنیا بھر میں مدد کی اپیل کی علامت بن گیا ہے۔
کافی کوششوں کے بعد بالآخر پچھلی گاڑی میں بیٹھے ایک نوجوان نے اس کا اشارہ سمجھ لیا اور پولیس کو فون کردیا۔
تھوڑی دیر بعد ہی پولیس نے اغواکار کی گاڑی کو روک لیا اور مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا، اس کارروائی کے انچارج پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے اس اشارے کے متعلق نہیں جانتے تھے تاہم مشکل وقت میں مدد مانگنےکے لیے یہ کافی کارآمد طریقہ ہے۔