(24نیوز)قومی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبہ سے منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاعر کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔اس تقر یب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سانوں معاف کردیو، بھارتی فوجیوں کی کان پکڑتے،معافیاں مانگتے تصاویر جاری