افغانستان کی معطل کی گئی امداد بحال ہو گی یا۔۔۔۔عالمی بنک نے بتا دیا

Nov 09, 2021 | 09:46:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ افغانستان کی تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا کوئی خیال نہیں ،انہوں نےافغانستان کی معطل کی گئی امداد کو بحال کرنے کے امکان کو  رد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر  قبضہ کرنے کے بعد اگست کے آخر میں  معطل کی گئی مالی امداد کو دوبارہ شروع کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں  تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا تصور نہیں کرسکتے اس کے علاوہ طالبان کو افغانستان کے 9 ارب ڈالرز کے ذخائر کی رسائی بھی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2002 کے بعد عالمی بینک کے افغانستان میں 5.3 ارب ڈالرز کے کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ عالمی بینک نےطالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی امداد روک دی تھی  جبکہ آئی ایم ایف بھی افغانستان کی امداد معطل کرچکا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      ٹک ٹاک سے سیکھا اشارہ کام آ گیا۔۔۔مغوی لڑکی بازیاب

مزیدخبریں