(24نیوز) کورونا کیسز میں کمی کے بعد اموات میں بھی کمی۔ پا کستان مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 400 کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 277 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0اعشاریہ 94 فیصد پر آ گئی۔
یا د رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 558 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہو چکی ہے۔ 22 ہزار 845 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 206 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض اب تک صحتیات ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کردیا