(24نیوز) لاہور میں ڈینگی کا مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیاجبکہ مریضوں سے ہسپتال بھر گئے ۔نئے مریضوں کیلیے جگہ کم پڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قلت سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پنجاب سے مزید 244نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 186 کا تعلق لاہور سے ہے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی کے کیس زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی بات درست نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی مریضوں میں اضافہ ، تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کردیا