(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے اپنی نجی زندگی بارے اہم انکشاف کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حنا دلپزیر نے عفت عُمر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کُھل کر بات چیت کی، اُنہوں نے اپنی طلاق، اکیلے بیٹے کی پرورش، ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے اور دوبارہ پیار تلاش کرنے جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
حنا دلپزیر نے بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے شوہر کی خوبصورتی سے متاثر ہوئی تھیں تاہم شادی کے چند سال بعد حالات بدل گئے اور ان کے اختلافات بڑھ گئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر نے غصے کی حالت میں اُنہیں طلاق دے دی جب کہ ان کا بیٹا صرف 3 سال کا تھااُنہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد معاشرے کی طرف سے بہت سی کڑوی باتیں سُننے کو ملیں اور میری زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ طلاق یافتہ ہونے کی وجہ سے مجھے کسی شادی میں دلہن کے قریب نہیں بیٹھنے دیا جاتا تھا۔‘
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی معطل کی گئی امداد بحال ہو گی یا۔۔۔۔عالمی بنک نے بتا دیا