سرکاری کالجوں میں دوسری شفٹ شروع کرنیکا حکم

Nov 09, 2021 | 10:48:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے تمام سرکاری کالجوں میں دوسری شفٹ شروع کرنے کا حکم دیدیا،دسمبر سے طالبات داخلہ فارم جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں  انٹرمیڈیٹ کے لیے 30 نومبر  اور  چار سالہ بی ایس پروگرام میں 15 دسمبر تک داخلہ فارم جمع کرائے جا سکیں گےاس کے علاوہ صوبائی حکومت نے لیکچرار کی تین ہزار آسامیوں پر نئی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 

 واضح رہے صوبے میں 11 نئی یونیورسٹیاں اور 83 نئے کالجز بنانے کے لیے 15 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      مسلم لیگ کاپارلیمانی اجلاس طلب ، اہم فیصلے متوقع

مزیدخبریں