(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین نے براہ راست دیکھا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 24 اکتوبر کی شب پاک بھارت ٹاکرا ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مقابلہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے جس میں سے 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین پاک بھارت میچ سے برا ہ راست محظوظ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کردیا