بھارت میں نئی وبا پھوٹ پڑی۔۔۔

Nov 09, 2021 | 11:28:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کے بعد نیا وائرس سر اٹھانے لگا ہے،زکا وائرس دیگر بھارتی ریاستوں میں رپورٹ ہو چکا ہے، لیکن اتر پردیش میں یہ پہلی بار اس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس ریاست میں زکا وائرس کا پہلا کیس 23 اکتوبر کو رپورٹ ہوا تھا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بعد نیا وائرس سر اٹھانے لگا ہےریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں 89 افراد میں زکا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔

 بھارتی محکمہ صحت نے متعلقہ افسران کو گھر گھر جا کر سرویلنس اور ٹیسٹنگ کیلئے نمونے لینے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اہم تشویش حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے ہے جو ‘مائیکرو سیفلی’ کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے دماغ مکمل نشو نما نہیں پا سکتا اور نا مکمل رہ جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس بیماری کی علامات سنگین نہیں ہیں یہ بظاہر عام مزلہ زکام کی طرح لگتا ہے۔ زِکا نامی یہ وائرس ايڈيز جیپٹی مچھر کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا  نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔ اس بیماری کے سنگین نتائج میں مفلوج ہونا بھی ہے۔

ذکا وائرس افریقہ سے شروع ہوا تھا اور اس کے پھیلنے کی خبر پہلی مرتبہ مئی 2015 میں برازیل سے آئی تھی اس وائرس کی علامتوں میں بخار، آشوب چشم کی بیماری اور سر درد شامل ہیں، اب تک اس وائرس کا کوئی علاج یا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      سرکاری کالجوں میں دوسری شفٹ شروع کرنیکا حکم

مزیدخبریں