(24نیوز)بھارت کے شہر بھوپال سے افسوسناک خبر سامنے آءی ہے کہ ہسپتال میں آگ لگنے سے4 نومولود بچے ہلاک اور کئی جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ بھوپال میں واقع کملا نہرو ہسپتال کی تیسری منزل پر نیو بورن کیئر یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا جس نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پا لیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کتنے ناظرین نے براہ راست دیکھا،جان کر آپ کو بھی جھٹکالگ جائے گا