پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث پولیس اہلکار نے دلہن کو گھر لانے کی خاطر حیرت انگیز کام کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)وادی ہنزہ کے بالائی علاقےگوجال میں پولیس اہلکار نے اپنی شادی پر پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کے لیے سالوں پرانی ثقافت اپنالی۔
تفصیلات کےمطابق دولہا رخصتی کے بعد گھر آنے کے لیے بیل پر سوار ہوااور دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔دولہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا۔اس لیے ایسا کرنا پڑا۔بارات لانےکے لیے لوگوں نےنئے انداز اپناءے مگر ہم نے اپنی پرانی ثقافت کے تحت ایسا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کتنے ناظرین نے براہ راست دیکھا،جان کر آپ کو بھی جھٹکالگ جائے گا