خواتین اور بچے ہوشیار۔۔صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی

Nov 09, 2021 | 13:34:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر متوازن خوارک سے ملک میں 2025 تک ہر دوسری عورت موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کردیا۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سالانہ 428 ارب روپے موٹاپے سے متعلق بیماریوں پر خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مناسب خوراک کا استعمال نہ کیا گیا تو 2025 تک ہر دوسری عورت موٹاپے کا شکار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی ،اداکارہ عائشہ عمر نے حقائق واضح کردیئے

 نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق  غیر متوازن خوراک اور مشروبات کے استعمال سے پاکستانی خواتین میں موٹاپے کی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، 41 فیصد بالغ افراد زیادہ وزن یعنی موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ 7 سال میں پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی شرح دوگنی ہوچکی ہے۔

سرکاری ادارہ پناہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میٹھے مشروبات کا استعمال دل کی بیماریوں، موٹاپے اور ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سیکرٹری پناہ ثنا اللہ گھمن نے کہا کہ عوام کے لئے چینی کے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھایا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جمشید اقبال چیمہ نے انتخابی مہم سے باہر ہونے کاغصہ بچوں پر نکال دیا
 

مزیدخبریں