بھارتی اداکارہ پر شوہر کابد ترین تشدد ۔۔اہم خبر جانیے

Nov 09, 2021 | 13:35:PM
ممبئی،پولیس،مقدمہ،ہسپتال
کیپشن: بھارتی اداکارہ پر تشدد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو شوہرنے بدترین تشددکا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئیں،اداکارہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی کو ممبئی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب اداکارہ نےان کے خلاف حملے کی شکایت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو سر، آنکھوں اور چہرے پر چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے کہا، "سام بمبئی کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔"


یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پونم پانڈے نے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو۔ 2020 میں، پونم نے شوہر کے خلاف ان کی شادی کے دو ہفتے بعد، ان پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔ اداکارہ نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث پولیس اہلکار نے دلہن کو گھر لانے کی خاطر حیرت انگیز کام کردیا