بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

Nov 09, 2021 | 14:03:PM
بجلی ،مہنگی ، نو ٹیفکیشن جاری
کیپشن: بجلی پھر مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے عوام پر بجلی گرادی ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ‏بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یا د رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق ‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور  لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث پولیس اہلکار نے دلہن کو گھر لانے کی خاطر حیرت انگیز کام کردیا