(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ انشاءاللہ سیمی فائنل کے ساتھ ورلڈ کپ ٹی 20 کا فائنل بھی جیتیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔11 کے 11 کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے ، جیت مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی ملتی ہے ۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین کرکٹ کے شکر گزار ہیں ، ہر حالت میں اچھا پر فارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں معلوم ہیں ، ہر کوئی ایونٹ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہاہے، ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئی ہیں ، کبھی بیٹنگ ، کبھی باؤلنگ تو کبھی فیلڈنگ میں خامیاں سامنے آئیں ، اچھی بات یہ ہے کہ ان خامیوں کو دور کر رہے ہیں ، بائیو سیکیور ببل میں زندگی مشکل ہے ، دو اڑھائی سال سے ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلی ، کوئی کھلاڑی اگر پریشان ہوتاہے تو مل کر اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سیر کرتی سہلیوں کو پھول سونگھنا مہنگا پڑ گیا۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں جو کھلاڑی مانگے تھے وہ ملے ہیں جس کے باعث کھل کر فیصلے کئے ، 8 سے 10کھلاڑی وہی ہیں جو چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کا حصہ تھے ، اچھی بات یہ ہے کہ ہر میچ میں نیا کھلاڑی مین آف دی میچ ہوتاہے ، بحیثیت کپتان یہ میرے لئے اچھی بات ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم نے میرے ساتھ زیادتی کی، ٹینس کھلاڑی نے سنگین الزامات عائد کردئیے