ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن انتظامیہ پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا ایسے کیا گیا جیسے امریکا نے افغانستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہوں۔اگر میں ہوتا تو طاقت کے ساتھ انخلا کرتا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن نے شرمناک طریقے سے انخلا کیا جو ہتھیار ڈالنے کی طرح تھا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی صورت بگرام ایئربیس کو خالی نہیں کرتی اور افغانستان سے نکلنے کے بعد بھی ہماری فورسز کے پاس بگرام ایئربیس کا کنٹرول برقرار رہتا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی شہری نے میراتھن ریس عافیہ صدیقی کے نام کردی