پی آئی اے کے لئے ایک اور بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی ائیرلائن پی آئی اے کو عالمی سیفٹی معیار کی بین الاقوامی ایئر لائنز میں شامل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن واچ ڈاگ سے 'پرفیکٹ' سیفٹی ریٹنگ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیاہے۔
سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن کی سیفٹی اسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹ (SAFA) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کے حفاظتی معیارات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی پھر اڑان۔۔کتنا اضافہ ہوا۔۔حیران کن خبر
ارشد ملک کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن واچ ڈاگ کے حفاظتی اہداف حاصل کرلیاہے ۔سافا سے دیئے گئے صفر حفاظتی انڈیکس نے قومی فضائی کیریئر کو محفوظ ترین آپریٹنگ ریکارڈ رکھنے والی بہترین عالمی ایئر لائنز میں شامل کر دیا۔
سافا کی جانب سے یورپ، کینیڈا اور خلیج میں کمرشل طیاروں کی لینڈنگ کا معائنہ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے
سی ای او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے لئے سیفٹی انڈیکس کی عالمی ریٹنگ بڑا اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سامنے آگئی ۔۔خوفناک مناظر