ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرمناک شکست ۔۔ویرات کوہلی کی چھٹی ۔۔نیا کپتان کون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست پر ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اپنی ٹیم کااعلان کیا جس کے مطابق بھارت کے نئے کپتان روہت شرما ہونگے ۔بھا رت کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔جبکہ ویرات کوہلی کو ٹیم میں شامل بھی نہیں کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئےروہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڈ، شریاس ایر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ایر، یوزویندر چہل، اشون، اکسر پٹیل، اویش خان، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیلاور محمد سراج اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان 17 نومبر 2021 سے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلے گا
یہ بھی پڑھیں:فاران طاہر اور زارا ترین کا اپنی شادی پر ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل