ننھی بچی نے سکیورٹی گارڈ کے سامنے ہاتھ کیوں پھیلائے؟ ویڈیو دیکھیں

Nov 09, 2021 | 21:40:PM

(24 نیوز)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ننھی بچی کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو  بے حد متاثر کیا ہے، ننھی بچی کے اس عمل کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس کو ذمہ دار شہری قرار دیا اور دلچسپ کمنٹس کرتے اس کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تقریباً ایک دو سالہ بچی کو دکھایا گیا جو کہ سکیورٹی گارڈز کے پاس جاتی ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ننھی بچی ان کے پاس اپنا ٹمپریچر چیک کرارہی ہے، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی تعداد میں اضافہ ہوا۔

دنیش جوشی نامی صارف کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھی بچی سکیورٹی گارڈ کے پاس واپس آتی ہے اور اصرار کرتی ہے کہ وہ اسکا ٹمپریچر چیک کرے ،اپنے دنوں ہاتھ سکیورٹی گارڈ کے آگے کرنے کے بعد  بچی نے ہاتھوں میں اٹھائےکھلونے کا بھی ٹمپریچر چیک کرایا اور بعد ازاں  کمسن بچی نے اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں سے چلی گئی۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' ایک ذمہ دار شہری کو بھی ایسا کرناچاہیے۔ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بچی کے اس عمل کی خوب تعریف کی اور کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی کان بیٹھ گئی۔۔ 18افراد مارے گئے،7  زخمی

مزیدخبریں