(مانیٹرنگ ڈیسک) اچھے پیغام کی ترویج کیلئے بہتر طریقے سے کوئی بھی کام کرنا قابل ستائش ہوتاہے ، لیکن عوام الناس کی آگاہی کیلئے کسی اچھے کاز کو برے طریقے سے انجام دینے سے نفرت اور اشتعال پیدا ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں چین میں بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں ایک بندر کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ہے۔
العربیہ ارردو کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے عملے نے سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہی کی مہم میں ایک بندر کو زبردستی سگریٹ پلائی. بندر سگریٹ پینے کے بعد چکرا کر لیٹ جاتا ہے اس متنازعہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کی منسوخی۔۔ انگلینڈ ہرجانہ ادا کرنے کو تیار