پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا کتنا امکان ہے؟

Nov 09, 2022 | 10:24:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جس کے لیے کرکٹ شائقین پرجوش ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بارش کے میچ میں انٹری دینے کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: فائنل کے لیے جنگ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

مزیدخبریں