(ویب ڈیسک)امریکا نے بھارت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بھارتی تجارت کو جان بوجھ کر استثنیٰ دیا گیا ہے، توانائی کے لیے بھارتی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں۔
ضرور پڑھیں : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مصر میں اہم ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ دوسرے ممالک پر لازم ہے کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات پر انحصار کم کریں، یہ سب کے مفاد میں ہے۔