(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کے پہلے بیٹینگ کرنے والی ٹیم کے جیتنے کےامکانات زیادہ ہیں۔
فائنل کے لیے جنگ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی سطح آسٹریلیائی مقامات کے درمیان منفرد ہے کیونکہ یہ بالرز کو ضرورت سے زیادہ اچھال نہیں دیتی اور ہمیشہ اسپنر رز کو فائدہ دیتی ہے، خاص طور پر لیگ بریک اسپنرز کو۔
ضرور پڑھیں : فائنل کے لیے جنگ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن معرکہ شروع
اب تک سڈنی کرکٹ گراونڈ نے کل 18 ٹی20 میچوں کی میزبانی کی ہے،سڈنی میں ٹاس ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے 18 میں سے 11 میچ جیتے ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں نے صرف چھ میچ جیتے ہیں۔ڈیٹا کے مطابق پہلی اننگز کا اوسط اسکور 166 اور دوسری اننگز کا اوسط اسکور 132 ہے۔ جس سے واضح ہے کہ ٹاس جیت کے پہلے بیٹینگ کرنے والی ٹیم فائدے میں رہے گی۔